سپین: بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی 19 جون کی صبح 11 بجے پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے سامنے احتجاج کرے گی

مورخہ: 19 جون 2014ء

بارسلونا (محمد وقاص راجہ) پنجاب پولیس کی طرف سے 17 جون کو رات کی تاریکی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر حملے اور اس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے پر امن کارکنان پر وحشیانہ تشدد اور 11 افراد کی شہادت کے خلاف جہاں کراچی سے پشاور تک پورا پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل سراپااحتجاج ہے وہاں بارسلونا، سپین میں رہنے والے پاکستانی بھی پنجاب حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے اس شرمناک واقعہ پر افسردہ ہیں اور اس بارے اپنا رد عمل ریکارڈ کروانے، اس وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرنے اور اس واقعہ میں شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات 19 جون 2014ء کی صبح پاکستان قونصلیٹ جنرل بارسلونا کے سامنے احتجاج کریں گے اور احتجاجی یاداشت پیش کریں گے۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس پر امن احتجاج میں بارسلوناسپین کی پاکستانی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے رہنماء اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سپین، پاکستان مسلم لیگ (ق) سپین، القائم اسلامک سنٹر بارسلونا اور دیگر شامل ہیں ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top