سپین: منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب برات کے موقع پر محفل کا انعقاد

مورخہ: 12 جون 2014ء

12 جون 2014ء بروز جمعرات شب برات کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔

محفل کے ابتدائی حصہ کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں تلاوت و نعت کے بعد نماز تسبیح اداء کی گئی جبکہ محفل کا دوسرا حصہ نماز عشاء کے بعد شروع ہوا جو نماز فجر تک جاری رہی، باقاعدہ آغاز صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے نائب امام حافظ محمد بلال نے حاصل کی اس کے بعد بارسلونا کے نعت خوانان نے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے، ان میں محمد فاروق، محسن صدیق، حاجی محمد اشرف اور محمد عاطف احتشام شامل ہیں۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکرٹری جنرل محمد عمران نے سرانجام دیئے۔

محفل کے مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت اہمیت اور توبہ کے متعلق خطاب کیا، انہوں نے اس مبارک رات میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے شرکاء کو خصوصی دعا کی ہدایت بھی کی۔ محفل کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت اجتماعات کی طرف سے شرکاء محفل کے لئے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا جس کے بعد علامہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کروائی اور نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top