اے آر وائی کی بلاجواز بندش کی سخت مذمت کرتے ہیں، فاروق بٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ

مورخہ: 21 جون 2014ء

شہداء انقلاب کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انقلاب دھرتی کا مقدر بن چکاہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی
اے آر وائی کی بندش اور سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی ریلی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما فاروق بٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انصار ملک، حسن ملک، احسان اللہ ایڈووکیٹ، سفیان صابر نے احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی کی غیر قانونی غیر آئینی بندش پر سخت تنقید کانشانیہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اے آر وائی کی بندش پر سخت احتجاج کرتی ہے۔ اے آر وائی نے پوری قوم کو سچ دکھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوںنے شہداء انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے اپنے قائد کے ساتھ جوانیاں لٹانے کاکیا ہواوعدہ وفاکردیا۔ اس موقع پر انصار ملک، احسان اللہ ایڈووکیٹ، حسن ملک، عرفان طاہر، سفیان صابر، عاطف محمود، خاور عباس، اختر راجہ اور دیگر عہدیداران کارکنان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء بھائیوں او اپنی شہداء بہنوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ حالات چاہے کتنے بھی کٹھن ہو ہم اُن کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ نام نہاد حکمرانواں سے انتقام انقلاب کی صورت میں لے کر رہیں گے اور آخر ی سانس تک ہمت و حوصلہ اور پُر امن طریقے سے جہدِ انقلاب کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں نے ثابت کر دیا کہ طاغوتی قوتیں ہمارے عزائم کو ڈگمگا نہیں سکتیں۔ شہداء نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں لیکن ساتھ ہی میں یہ طاغوتی قوتوں کو بارآور کرانا چاہتی ہوں کہ حکمرانوں نے سانحہ لاہور کے بعداپنی مدت کم کر دی ہے جو کام مہینوں میں ہونا تھا وہ جلد انشاء اللہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاریخی اور والہانہ استقبال کے لئے قافلے اسلام آباد سے کل رات دس بجے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔ جہاں پر کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام پاکستان کی بڑی تعداد اپنے قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top