آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے سرگرمیاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں۔ ارشاد طاہر

مورخہ: 26 جون 2014ء

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کو پوری قوم کی زبردست سپورٹ حاصل ہے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ارشاد طاہر نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے بنیادی ضروریات زندگی پر مشتمل 25 ہزار پیکٹس کی تیاری کا کام زور و شور سے شروع کر دیا گیا ہے۔ بہت جلد سامان روانہ کر نے کا عمل بھی شروع ہو جائے گا۔ انشاء اللہ ہماری پاک افواج اس ملک کو دہشت گردی کے اس ناسور سے ہمیشہ کے لیے پاک کر کے ملک میں امن قائم کر دیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top