منہاج ویلفیئر فاونڈیشن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کے لیے کوشاں

مورخہ: 26 جون 2014ء

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کوشاں ہے۔ اب تک سوا سو سے زائد افراد کے علاج معالجے اور روز مرہ کی تمام ضروریات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں لے جانے سمیت شہید ہونے والے افراد کی تکفین و تدوین اور ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے تمام انتظامات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کیے ہیں۔

اس کے علاوہ جو زخمی ابھی تک مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ان کے علاج اور کھانے پینے کے تمام اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برداشت کر رہا ہے۔ پانی کی بوتل سے لیکر تمام میڈیکل ٹیسٹ اور ادویات تک اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برداشت کر رہا ہے۔ ہسپتال سے فارغ ہونے والے مریضوں کو کم سے کم ایک ماہ کی ادویات خرید کردی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہداء اور شدید زخمی ہونے والے افراد کے لیے وظیفہ بھی مقرر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے رہائش گاہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کی آڑ میں پنجاب پولیس نے منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر سیدھی فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 14 افراد شہید جبکہ 80 سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top