حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن، ایجنڈے اور صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ سردار منصور خان

انقلاب اب چند ہفتوں کی بات ہے، عوام کو بہت جلد ظلم سے نجات دلائیں گے
ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 نکاتی ایجنڈا پوری قوم کے دل کی آواز ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ انقلاب اب مہینوں کی نہیں بلکہ چند ہفتوں کی بات ہے۔ بہت جلد عوام کو ظلم کے نظام سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ عوام کے حقوق کی بات کر نے والے آئین کے آرٹیکلز کو معطل کرنے والے حکمرانوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہیے۔ ڈاکٹرطاہر القادری کا 10 نکاتی ایجنڈا پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ مزید سیاسی جماعتیں بھی 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔ عوام تیار رہیں بہت جلد انقلاب اس دھرتی کا مقدر بننے والا ہے۔ جعلی مینڈیٹ کے حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ ظلم کی ایک حد ہوتی ہے، حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران ریاستی جبر و بربریت کی دل سوز داستان رقم کر کے انسانیت کو شرما دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایگزیکٹو کے اجلاس سے واپسی پر عوامی تحریک اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن، ایجنڈے اور صلاحیت سے خوفزدہ ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ ٹی وی چینلز پر آنے والے حکومتی وزراء کے چہروں کی زردی بتا رہی ہے کہ حکمرانوں کے اقتدار کی موت قریب ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top