واہ کینٹ: انقلاب محلات میں بیٹھنے والوں کی نہیں بلکہ غربت کی چکی میں پسے ہوئے طبقات کی ضرورت ہے: عین الحق بغدادی

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عین الحق بغدادی نے کہا کہ محلات، کوٹھیوں اور آسائشوں میں رہنے والوں کی ضرورت نہیں بلکہ غربت کی چکی میں پسے ہوئے محروم لوگوں کی ضرورت ہے۔ محلات میں بیٹھنے والے لوگ باطل اور یزیدی نظام کے محافظ بنے ہوئے ہیں اور ان کے ظلم سے عوام اور ملک تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے۔ اگر عوام پاکستان ان ظالموں کے ظلم کے خلاف نہ اٹھے تو یہ کرپٹ لوگ قیامت تک ان کی تقدیر سے کھیلتے رہیں گے اور ملک میں کسی قسم کی مثبت تبدیلی واقع نہیں ہو گی۔ موجودہ نظام عوام اور ملک کو کچھ نہیں دے سکتا ہے بلکہ یہ عوام اور ملک کا دشمن ہے۔ اسی نظام نے عوام کو بنیادی ضروریات، عدل و انصاف کی فراہمی اور جان و مال کے تحفظ سے محروم کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ خود کشیاں اور خود سوزیاں کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز تحریک منہاج القرآن PP-8 کی جانب سے IDPs کے لیے منعقدہ ویلفئیر کیمپ اور افواج پاکستان سے اظہار ِیکجہتی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ انسانی میں فقط دو گروہ رہے ہیں جنہیں قرآن نے دائیں اور بائیں بازو والے اور اصحاب شمال اور اصحاب یمین کے نام سے تعبیر کیا ہے، تیسرا گروہ باطل کے اتحادی کے طور پر منافقین کا رہا جو حق والوں میں گھس کر جاسوسی کرتا رہا۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حق کے خلاف باطل نے ہمیشہ سازشیں کیں اور اس کو ناکام کرنے کے لیے اہل حق کو طرح طرح کی تکالیف دیں لیکن اللہ نے حق کو سرخرو کیا اور باطل کو خاب و خاسر کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے صدر پروفیسر عبدالرحیم نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top