چکوال: آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کی حمایت میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

پاکستان عوامی تحریک چکوال کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2014ء کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک چکوال کے عہدیداران اور کارکنان مردوخواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغا تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ک عہدیداران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top