اسلام آباد، راولپنڈی: آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کی حمایت میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی

قیادت فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، ملک افضل اور انار خان گوندل نے کی

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر آپریشن ضرب عضب کی حمایت میں، پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد سمیت ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد، راولپنڈی کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ راوالپنڈی سے ریلی چاندنی چوک مری روڈ سے شروع ہوکر آبپارہ پہنچی، آبپارہ اور میلوڈی سے ہوتی ہوئے نیشنل پریس کلب تک اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں بڑی تعدامیں مردوخواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت PAT اسلام آباد کے فاروق بٹ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، نصرت امین، تہمینہ قیوم، PAT راولپنڈی کے ملک افضل اور انارخان گوندل نے کی۔ اس موقع پرعلامہ حیدر علوی، اخلاق جلالی، سعیدراجہ، ملک طاہر جاوید، انصار ملک، احسان اللہ ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، منصورقاسم، سفیان صابر، عثمان بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’آ پریشن ضرب عضب‘‘ کو ضرب حق قرار دے کر پاک فوج کے مورال کو بلند کیا ہے اور ملک کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔ افواج پاکستان ملکی امن کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت ناکام ہو ئی۔ آپریشن کا فیصلہ فوج کا بروقت فیصلہ ہے ورنہ حکومت تو مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو تحفظ دے رہی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن افواج پاکستان کے اشارے پر اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی گریزنہیں کریں گے۔

پریس کلب کے باہر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیامیں سفیرامن کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے میں بھی پہل کی۔ ہر پاکستانی آپریشن کی حمایت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، اب دہشت گردوں کیلئے پاک دھرتی میں کوئی جگہ نہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ہر کارکن اور قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان پر فخر کررہا ہے۔ آج حالات تقاضا کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعلان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر ریلیاں نکال کر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں اور آج دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top