جہلم: پاکستان عوامی تحریک کا ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام سانحہ لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن دراصل رات کے اندھیرے میں پنجاب پولیس کی جانب سے انتقامی کاروائی تھی۔ حکومت نے اپنے اس سفاکانہ اقدام سے دہشت گردی کا راستہ کھولا ہے اور معصوم اور نہتے کارکنان پر گولیاں چلا کر بدترین ریاستی دہشت گردی کی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے کارکنان مر تو سکتے ہیں مگر اس ظلم کے سامنے جھک نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے قائد کی قیادت میں پرامن عوامی، آئینی اور جمہوری انقلاب اس دھرتی پر بپا کر کہ رہے گی۔
تبصرہ