سابق وزیر اعظم کے بیان نے مک مکا سیاست اور نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی
ن لیگ سیاسی معاہدے کرنے اور مک مکا کی سیاست کرنے کی ماہر ہے
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا پاکستان عوامی تحریک جہلم اور پنڈی کے عہدیداران سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے بیان نے مک مکا سیاست اور نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی معاہدے کرنے اور مک مکا کی سیاست کرنے کی ماہر ہے۔ شریف برادران بدلے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور معاہدات سے منحرف ہونا انکی پرانی عادت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جہلم اور پنڈی سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمر ریاض عباسی، ساجد محمود بھٹی، افتخار شاہ بخاری، راجہ اختر، حنیف مصطفوی، راجہ ساجد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ طیارہ سازش کیس میں جب نواز شریف کو سزا ہوئی تو جنرل مشرف سے معافی نامہ پر دستخط کر کے 10 سال سیاست میں حصہ نہ لینے کے معاہدے سے منحرف ہو گئے۔ حکمران مشرف کو سزا دے کر بدلا اتارنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ مک مکا کی سیاست نے قوم کو بے روزگاری، غربت، جہالت، افلاس، دہشت گردی، قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں دیا۔
تبصرہ