وزیر اطلاعات پرویز رشید شریف بردران کی ذہنی غلامی اور حق نمک کی ادائیگی میں اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں

سوئٹرز لینڈ کے بنکوں میں اربوں ڈالر کن حکمرانوں کے پڑے ہوئے ہیں؟
ساری قوم جانتی ہے کہ خلیجی ممالک سے لے کر امریکہ تک بزنس ایمپائر کس نے بنا رکھی ہے

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید شریف بردران کی ذہنی غلامی اور حق نمک کی ادائیگی میں اپنا ضمیر بیچ چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیت پر فرقہ پرستی کا الزام لگانا وزیر اطلاعات کی ذہنی پستی ار ضمیر فروشی منہ بولتا ثبوت ہے۔ موصوف نے فرقہ واریت کا الزام بھی ایک ایسی نابغہ عصر شخصیت پر لگا یاہے جو دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک اتحاد و یکجہتی کی علامت ہیں اور ہمیشہ امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔ ساری دنیا انہیں سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔ وزیر اطلاعات ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوامی مقبولیت سے اس قدر بوکھلا چکے ہیں کہ اپنا ذہنی توازن بھی برقرار نہیں رکھ پا رہے اور حواس باختہ ہو چکے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا جادو انکے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پرویز رشید کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس بو کھلاہٹ میں اسکے وزیروں مشیروں کو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ کس موقع پر کیا بولنا ہے۔ وزیر اطلاعات ذ ہنی پسماندگی اور دماغی طور پر اس قدر مفلوج ہو چکے ہیں کہ انہیں پہلی فرصت میں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کا یہ جھوٹ کہ نواز شریف کا ایک روپیہ بھی ملک سے باہر نہیں انکی شریف برادران کے ساتھ ذاتی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ساری قوم جانتی ہے کہ خلیجی ممالک سے لے کر امریکہ تک بزنس ایمپائر کس نے بنا رکھی ہیں۔ سوئٹرز لینڈ کے بنکوں میں اربوں ڈالر کن حکمرانوں کے پڑے ہوئے ہیں ؟ پر امن عوامی انقلاب کے بعد غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لائی جائے گی اور حکمرانوں کے چہروں کی لالی چھین کر عوام کی خوشحالی واپس لوٹائی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top