عوامی ٹربیونل سے جلد انقلاب آئے گا۔ بشارت جسپال

عوامی انقلاب کی صورت میں شہدا کے کیس کی فتح ہو گی۔ بشارت جسپال
قاتل حکمران اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران جلد تختہ دار پر ہونگے
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے اجلاس سے بشارت جسپال اور فیاض وڑائچ  کا خطاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم حکومتی ٹریبونل قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ عوامی ٹریبونل سے جلد انقلاب آئے گا۔ قاتل حکمران اور ذمہ داران جلد تختہ دار پر ہونگے۔ قانون اور شریعت کے مطابق قصاص لیا جائے گا۔ انقلاب کے ذریعے 20 کروڑ عوام کو بنیادی حقوق اور حقیقی آزادی ملے گی۔ عوامی تحریک کے لاکھوں کارکن قائد انقلاب کی فائنل کال کے منتظر ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے ایک اجلاس میں صدر بشارت جسپال، سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ، نائب صدر راجہ زاہد محمود اور ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حنیف سندھیلہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کیا جانیوالا ٹربیونل سوائے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں۔ میڈیا نے عوام کو اس قدر باخبر اور باشعور کر دیا ہے کہ وہ حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کو جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹریبونل کے فیصلوں سے قاتل حکمرانوں کی جان بخشی نہیں ہو سکتی۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ ان دہشت گرد اور سفاک حکمرانوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب عوامی تحریک کی مدعیت میں FIR درج نہیں ہو رہی تو پھر اس طرح کے ٹریبونل بنا کر صرف قاتلوں کو ہی تحفظ دیا جاتا ہے۔

فیاض وڑائچ نے کہا کہ ایک جانب حکومتی ٹریبونل قاتل حکمرانوں اور سرکاری ذمہ داروں کو بچانے کیلئے کام کر رہا ہے تو دوسری جانب عوامی عدالت میں ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور زخمیوں کا کیس لڑ رہے ہیں، جس میں عینی شاہدین کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے الیکٹرانک چینلز بھی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جو ہزاروں قانون دانوں کے استاد ہیں وہ شہدا اور زخمیوں کا کیس بڑی قانونی مہارت سے لڑ رہے ہیں۔ جلد عوامی انقلاب کی صورت میں شہدا کے کیس کی فتح ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top