چکوال: پاکستان عوامی تحریک کینیڈا کے رہنما سید تصور منظور شاہ کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے

معروف سیاسی، دینی اور سماجی شخصیت، یونین کونسل نمبر 1 کے سابقہ نائب ناظم اور پاکستان عوامی تحریک کینیڈا کے راہنما سید تصور منظور شاہ، سید شاہد منظور شاہ کے والد سید منظور حسین شاہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے جملہ عہدیدران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سید ریاض الحسن شاہ نے پڑھائی جبکہ خصوصی دعا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top