پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشیر وزیر اعظم خواجہ عامر فرید الدین کوریجہ کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر خواجہ عامر فرید الدین کوریجہ نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار لی۔ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر خواجہ عامر کوریجہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں اس دور میں بھی انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری کو تخت لاہور بنانے والوں کے دور کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونے والا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری اس ملک اور قوم کو ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کر دینگے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی صوابی کے رہنماء محمد سیف اللہ خان نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top