تعلیم اور شعور کی نعمت سے نا بلد عابد شیر علی بادشاہ کی جی حضوری میں اندھے ہو چکے۔ عبد الحفیظ چودھری

عابد شیر علی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے خاندانی دفاع میں مصروف ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد الحفیظ چوہدری نے وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ تعلیم اور شعور کی نعمت سے نا بلد عابد شیر علی جاتی امراء کے بادشاہ کی جی حضوری میں اندھے ہو چکے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے خاندانی دفاع میں مصروف ہیں۔ عابد شیر علی کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوری ملکوں میں مناظرے کی حیثیت جمہوری عمل کا حصہ ہوتی ہے۔ وزیر موصوف اپنی معلومات درست کریں اور اگ ہو سکے تو کسی سے سیکھ لیں کہ مناظرے کا فورم پارلیمنٹ نہیں بلکہ عوام کی عدالت ہوتا ہے۔ عبد الحفیظ چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی بات اور ایجنڈا ملک کے 29کروڑ عوام کو تو سمجھ آ رہا ہے اگر نالائق حکمرانوں اور وزیروں کو سمجھ نہیں آ رہا تو ان کی عقل پر سوائے ماتم کے کیا کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top