عابد شیر علی نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش اور اربوں کی کرپشن کا حساب دیں۔ عبد الحفیظ چودھری

پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد الحفیظ چوہدری نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے عابد شیر علی نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش اور اربوں کی کرپشن کا حساب دیں۔ توانائی بحران کے باعث صرف پنجاب میں ایک سال میں 10 لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ہوئے، ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔ جولائی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کا شارٹ فال 10 ہزار میگا واٹ ہوا، عابد شیر علی اپنی حکومت کے اس شرمناک ریکارڈ کو گینز بک میں درج کرائیں۔ ظالم حکمرانوں نے 120 فیصد سے زائد بجلی کے بل بھجوا کر غریبوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top