مظفر گڑھ میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی مسلم لیگ ق کے رہنماء سے ملاقات

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے سناواں میں مسلم لیگ ق کے صدر ملک مدثر سے چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب ڈاکٹر زبیر اے خان کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، زونل ناظم ڈی جی خان ڈویژن چوہدری قمر عباس، ناصر عباس ترگڑ اور مظفر گڑھ کے مقامی عہدیداران شامل تھے۔

دوران ملاقات ڈاکٹر زبیر اے خان نے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور مسلم لیگ ق کے سناواں کے صدر ملک مدثر کو انقلاب کی کال پر اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی دعوت باضابطہ دی۔

مسلم لیگ کے رہنما ملک مدثر نے پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مسلم لیگ ق کا قافلہ کرپٹ حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو توڑتا ہوا ملک میں رائج خاندانی بادشاہت اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر انقلاب کیلئے ضرور نکلے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top