ڈاکٹر طاہر القادری نے مناظرہ کا چیلنج وزیر اعظم کو دیا ہے کسی بکاؤ ملا کو نہیں۔ قاضی فیض

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مناظرہ کا چیلنج وزیر اعظم کو دیا ہے کسی بکاؤ ملا کو نہیں۔ ن لیگ طاہر اشرفی کو وزیر اعظم بنا دے تو ہم ان سے مناظرہ کر لیں گے۔ ہر بابصیرت شخص کو طاہر اشرفی جیسے فتنہ پرور مولوی کے ماتھے پر For Sale لکھا صاف نظر آ تا ہے۔ ایسے بے ضمیر شخص کے کردار سے ہر کوئی آ گاہ ہے۔ طاہر اشرفی کسی پر دباؤ کیا ڈالیں گے وہ تو اپنے ہی وزن سے دب کر ختم ہو جائیں گے۔ قاضی فیض نے کہا کہ ن لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر طاہر اشرفی جیسے ملاؤں کی پناہ ڈھونڈنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری جس دن یوم انقلاب کی کال دیں گے نام نہاد حکمرانوں کا اقتدار عملی طور پر اسی دن ختم ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top