مظفرگڑھ (جوانہ بنگلہ)، ڈاکٹر زبیر اے خان کی مہر افضل ترگڑ سے ملاقات

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے جوانہ بنگلہ میں مورخہ 22 جولائی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر زبیر اے خان اور پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے کوآرڈینیٹر راؤ وقار احمد نے معروف سیاسی شخصیت مہر افضل ترگڑ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے رہنما منیر مصطفائی، انور رندھاوا اور چوہدری آصف بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر زبیر اے خان نے انہیں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دس نکاتی انقلابی منشور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے جاری کردہ کتابچہ ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان کیسا ہوگا‘‘ بھی دیا۔

مہر افضل ترگڑ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے مکمل اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کے وہ انقلاب کی کال پر بھرپور عوامی قوت کے ساتھ شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top