انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور نہ ہی کسی جنرل سے رابطہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے بھی رابطہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ میری کردار کشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور اس کے لیے نہ کسی سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی واپسی ہوگی تاہم انقلاب کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں ہے اور اس سلسلے میں میرا نہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کسی جنرل سے رابطہ تھا اور نہ ہے، ہم فوج کو نہ دعوت دے رہے ہیں اور نہ ہی وہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف اور شیخ رشید کے علاوہ کئی جماعتیں رابطے میں ہیں اور جلد ہی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرکے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

http://www.express.pk

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top