میلسی، پیر لیاقت علی شکوری کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت

پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے کوآرڈینیٹر راؤ وقار احمد نے مورخہ 22 جولائی 2014ء کو خلیفہ مجاز سلسلہ علائیہ شکوریہ پیر لیاقت علی شکوری سے میلسی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے رہنما سید محمد اقبال شاہ اور میلسی تنظیم دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران راؤ وقار احمد نے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی انقلابی ایجنڈا سے متعلق بریفنگ دی اور تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ کی خدمات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے پیر لیاقت علی شکوری کو پاکستان عوامی تحریک میں باضابطہ شمولیت کی دعوت بھی دی۔

پیر لیاقت علی شکوری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کی اور باضابطہ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام مریدین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی کال پر بھرپور شرکت کروں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top