احمد پور سیال، میاں ناصر سیال کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت

مورخہ 22 جولائی 2014ء کو احمد پور سیال کے موضع فقیر سیال میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر زبیر اے خان نے معروف سیاسی شخصیت میاں ناصر سیال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی انقلابی ایجنڈا اور انقلاب کے بعد پاکستان کیسا ہوگا کے عنوان پر گفتگو کی۔ انہوں نے میاں ناصر سیال کو پاکستان عوامی تحریک میں باضابطہ شمولیت کی دعوت بھی دی۔

میاں ناصر سیال نے انہیں خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کی اور باضابطہ پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی کال پر بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ شرکت کروں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top