پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس کی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق عباسی سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک بلا امتیاز مذہب و ملت، رنگ و نسل تمام پاکستانیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہی ہے

پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس، سنیئر وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل ترجمان سیموئیل پیارا مرکزی رہنماء ضیاء کھوکھر، صوبائی رہنماء وکٹر بابر پر مشتمل وفد نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سہیل احمد رضا و دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس و دیگر رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کی فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے ذمہ دار شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلا امتیاز مذہب و ملت، رنگ و نسل، فرقہ و گروہ تمام پاکستانیوں کے مساویانہ حقوق کیلئے آواز بلند کر رہی ہے۔ انقلاب کے بعد مینارٹی کے حقوق یکساں اور مساوات کی بنیاد پر حاصل ہو نگے۔ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ انقلاب کے بعد اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top