منہاج القرآن ویمن لیگ کی ہزارہ ڈویژن میں تحصیلی عہدیداران سے میٹنگز

مورخہ 22 جولائی بروز بدھ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی نگران انیلہ الیاس ڈوگر اور شمائلہ عباس نے خان پور، ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تحصیلی عہدیداران و کارکنان سے میٹنگز کیں ۔ اس موقع پر انیلہ الیاس نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حکمرانون کو اس کیلئے منتخب کرتے ہیں کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی سمیت جان و مال کا تحفظ اور عزت و آبرو کی حفاظت فراہم کریں، مگر موجودہ حکمران تمام تر ضروریات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام خرابی کی جڑ موجودہ سیاسی و انتخابی نظام ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ عصر حاضر میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انقلاب کا علم بلند کر کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کی بات کی ہے، آئین کے معطل آرٹیکلز کی بحالی کی صدا بلند کی ہے۔ لہٰذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بھی اپنے حقوق کی بحالی کی خاطر قافلہ انقلاب کا حصہ بن کر ان کا ساتھ دیں اور پاکستان کی نسلوں کو کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔

شمائلہ عباس مصطفوی نے کہا کہ عوام کو سہولیات تو دور کی بات بنیادی ضروریات زندگی ہی میسر نہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں نے ملک میں خاندانی بادشاہت قائم کر رکھی ہے اور عوام الناس کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کبھی بھی غریب عوام کی خوشحالی اور ترقی کا نہیں سوچیں گے، ہمیں اپنے حقوق کی جنگ خود ہی لڑنی ہے لہٰذا خواتین کو بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی کال پر گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اور اپنا حق کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے چھیننا ہوگا۔

ان میٹنگز میں ہری پور ویمن ونگ کی صدر نیرہ اور ناظمہ حمیدہ، حویلیاں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ فرح سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top