سپین: اسرائیلی بربریت کے خلاف لوگرنیو (سپین) میں احتجاجی مظاہرہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 22 جولائی 2014 کوسپین کے شہر لوگرونیومیں فلسطین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں لوگرونیوکی تنظیموں نے بھر پورشرکت کی۔مقامی گورنر ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں جہاں دیگر ممالک اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے وہاں منہاج یوتھ لیگ لوگرونیوکے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور فلسطینی عوام پر ظلم کے خلاف اس دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا، مظاہرے میں حکومت اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزورمطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کاسختی سے نوٹس لیا جائے۔

رپورٹ: غلام مجتبیٰ اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top