پاکستان عوامی تحریک جہلم خواتین ونگ کی مجلس وحدت المسلمین کے ساتھ میٹنگ

مورخہ: 01 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک جہلم (خواتین ونگ) کی مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوخواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب کی فائنل کال میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انقلاب کی فائنل کال کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین خواتین ونگ پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔

اس موقع پر نوید احمد صدر پاکستان عوامی تحریک جہلم، صفیہ رفعت صدر پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ، مریم نعیم ممبر رابطہ کمیٹی، رحیلہ زین میڈیا سیکرٹری نے شرکت کی۔ جبکہ مجلس وحدت المسلین کی طرف سے سید ارحم زیدی تحصیلی سیکرٹری، سید آغا زیدی ضلعی سیکرٹری، سید عمران نقوی ضلعی سرپرست، سیدہ شمیلہ ضلعی سیکرٹری، سیدہ تنویر فاطمہ تحصیلی سیکرٹری اور نعمیہ حسین انفارمیشن سیکرٹری نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top