25 سیاسی جماعتیں انقلاب مارچ میں شریک ہونگی

مورخہ: 14 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے 14 اگست کو انقلاب مارچ میں پاکستان کی 25 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ 25 سیاسی و جماعتوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سے اکٹھے نکلیں گے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر افتخار شاہ بخاری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب مارچ میں مسلم لیگ (ق )، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، تحریک صوبہ ہزارہ کے علاوہ 25 سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ نکلیں گے اور 18 کروڑ عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں، دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔ افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے نعیم طاہر لاہور سے جبکہ احمد رضا قصوری اسلام آباد سے شریک ہونگے۔ بابا حیدر زمان تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین اپنے صوبہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ 15 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ پختون قومی جرگہ کے چیئرمین آصف علی خان اور اپنے دیگر قائدین اور پختون قوم کے ہمراہ اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کریں گے۔

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد کھوکھر 15 کی صبح کو ملتان سے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ اسلام آباد کیلئے نکلے گی اور انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں اسلام آباد میں شریک ہونگے۔ جبکہ پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انور بڑی تعداد میں کسانوں کے ہمراہ لاہور سے شریک ہوں گے۔ پاکستان یونائیٹڈ کی چیئرمین اپنی دیگر پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ فیصل آباد سے شریک ہوں گی۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید آفتاب عظیم لاہور سے جبکہ دیگر رہنماء گوجرانوالا، گجرات، جہلم اور اسلام آباد سے عوام کی قیادت کر کے شرکت کرینگے۔ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مخدوم عدیل پیر زادہ، پاکستان سرائیکی لیگ کے مخدوم پیر معین الدین ہاشمی اپنے پارٹی کارکنوں سمیت لاہور پہنچ چکے ہیں اور مزید وفود روانگی سے قبل پہنچ جائینگے جبکہ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر سیدمہدی الحسن شاہ، سرائیکستان قومی اتحاد کے خواجہ غلام فرید کوریجہ، سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور کوریجہ اپنے دیگر پارٹی کارکنان و قائدین کے ہمراہ لاہور پہنچ چکے ہیں اور کل ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہونگے انکے علاوہ تحریک استحکام پاکستان کے سید علی رضا، پاکستان فلاح پاڑتی کے قاضی عتیق الرحمان، پیر زادہ بدر جمال چشتی، پاکستان غرباء پارٹی کے ممتا زنیازی، محمدی پارٹی کے صدر رانا عبد الغفور، پاکستان مزدور محاذ کے صدر شوکت چوہدری، لیبر فیڈریشن کے صدر چوہدری یعقوب علی، نیشنل ایڈوائزری کونسل و محبت انٹرنیشنل کے چیئرمین پیر سید سجاد رنجانی، زاہد بخاری، ڈاکٹر احسن اور دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماء 14 اگست کی صبح 10 بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور سے انقلاب مارچ کی قیا دت کرتے ہوئے نکلیں۔ انقلاب مارچ میں اقلیتی جماعتوں میں صوبہ سندھ سے ہندو برادری کے تین افراد شریک ہو چکے ہیں۔ پاکستان مسیحا پارٹی اور سکھ برادری کے قائدین بھی شریک ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top