حکومت نے انقلاب اور آزادی مارچ پر حملہ کروانے کیلئے دہشت گرد ریڈ زون میں داخل کر دیئے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 23 اگست 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انقلاب مارچ میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج رات نوازشریف حکومت نے داخلی اور خارجی دہشت گرد اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل کر دیئے ہیں۔ اور یہ کنٹینرز دہشت گردی کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کروانے کیلئے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے افواج پاکستان کو پریشان کرنے کیلئے سیالکوٹ بارڈر پر کہہ کر گولہ باردو کی ہولی کھیلی ہے۔ حکمرانوں کے عزائم خطرناک ہیں، ان کی زندگیاں دہشت گردوں کے ساتھ الائنس اور ان کے تحفظ میں گزری ہیں۔ انہوں نے شرکا کو کہا کہ شدید خطرے سے نجات کیلئے ہر شخص قبلہ رخ ہو کر 7 مرتبہ اذان دے، جو اسلاف کا طریقہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top