منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری

منہاج یونیورسٹی اور تمام کالجز میں معمول کے مطابق پڑھائی جاری ہے۔ صادق قریشی

منہاج یونیورسٹی کے تمام کالجز اور یونیورسٹی میں پڑھائی جاری ہے۔ بی ایس اسلامیات / عربی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی اور منہاج کالجز میں تمام سطحوں کے داخلے جاری ہیں۔ منہاج یونیورسٹی کالج آف شریعہ اینڈ سائنس کالج کے وائس پرنسپل صادق قریشی نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی گراؤنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کی وجہ سے منہاج القرآن کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی اور منہاج القرآن کے زیراہتمام چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top