نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو لوگ انہیں نکال باہر کریں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری


نواز شریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اگر نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیں کیونکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے ان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور اگر نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اپوزیشن بینچوں پر کوئی رکن دکھائی نہیں دیتا۔


ذرائع: ایکسپریس نیوز آن لائن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top