منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں کھالوں کی کولیکشن کے 300 سے زائد کیمپ لگائے جائیں گے۔ سید امجد علی شاہ
معاشر ے کے نادار لوگوں کی کفالت اور مستحقین کی داد رسی اسلامی
ریاست کا فرض ہے
صدقہ اور خیرات کرنے والے افراد کا وجود معاشرے کیلئے باعث خیر بھی ہوتا ہے اور باعث
تقلید بھی
سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، شجاع آباد، اٹھارہ ہزاری، جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد، شکار
پور اور نوڈیرو میں اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی
صدقہ اور خیرات کرنے والے افراد کا وجود معاشرے کیلئے باعث خیر بھی ہوتا ہے اور باعث تقلید بھی۔ اسلامی معاشر ے میں نادار لوگوں کی کفالت اور مستحقین کی داد رسی اسلامی ریاست کا فرض ہے، تاہم افراد امت کا بھی فریضہ ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں اور اپنے پڑوس کے معاشی حالات سے باخبر رہیں۔ اسلام کے ان شفاف تصورات اور احکامات کی بدولت تاریخ اسلام میں بار ہا ایسا وقت بھی گزرا کہ معاشرے میں ہر فرد مالی طور پر خود کفیل ہوا اور زکوۃ و خیرات لینے والا کوئی نہ تھا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت امسال سیلاب متاثرین میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیلئے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، شجاع آباد، اٹھارہ ہزاری، جھنگ، چنیوٹ، حافظ آباد، شکار پور اور نوڈیرو میں اجتماعی قربانیاں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر MWF سید امجد علی شاہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ سیمینار بعنوان‘‘ قربانی۔۔۔ایک معاشرتی ضرورت’’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سید امجد علی شاہ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک ایسا منظم فلاحی ادارہ ہے جس کی سرپرستی عالم اسلام کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت دنیا بھر میں جدید و قدیم علوم سے آراستہ تعلیمی ادارے شب و روز معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارہ‘‘ آغوش’’ کی باوقار عمارت مکمل ہو چکی ہے۔ جبکہ 400 بے سہارا بچیوں کی کفالت کیلئے ادارہ بیت الزہراہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زکوۃ و صدقات اور قربانی کی کھالیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مالی وسائل کے ذرائع ہیں۔ اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت کارکنان ان فلاحی منصوبہ جات کے لئے لاکھوں کھالیں اکٹھی کریں گے اور اس مقصد کیلئے لاہور بھر میں کھالوں کی کولیکشن کے 300 سے زائد کیمپ لگائے جائیں گے۔ دو لاکھ کھالوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے عید کے تینوں روز یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سب سے بڑی قربان گاہ بنائی گئی ہے جہاں سینکڑوں جانوروں کی اجتماعی قربانی ہو گی۔
تبصرہ