دیت اور دھرنا ختم کرنے کے گمراہ کن پراپیگنڈا سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ رحیق عباسی

حکومت کی طرف سے دھرنے ختم کرنے کا بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی اپنے شہداء کے قصاص کیلئے خون دے سکتے ہیں، سودا نہیں کرینگے۔ دیت اور دھرنا ختم کرنے کے گمراہ کن پراپیگنڈا سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کی طرف سے دھرنے ختم کرنے اور دیت کی ادائیگی کا بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ شہداء کے خون پرکسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیصل آباد اور جھنگ کے جلسوں کے بعد اس قدر بوکھلا چکی ہے کہ وہ اس طرح کے منفی بیان دے کر لاہور کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top