پاکستان عوامی تحریک نے مینار پاکستان کے سارے میدان کو پنڈال اور چبوتروں پر سٹیج بنا دیا

آج اہل لاہور لاکھوں کی تعداد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے

پاکستان عوامی تحریک نے مینار پاکستان کے سارے میدان کو پنڈال اور چبوتروں پر سٹیج بنا دیا۔ آج اہل لاہور لاکھوں کی تعداد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکت کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے۔ تین ہزار کارکنان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ لاکھوں شرکاء چھ واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخل ہونگے۔ ایک گیٹ سے VIP، دو سے خواتین اورباقی تین سے شرکاء داخل ہونگے۔ روشنیوں کیلئے ہزاروں قمقموں اور ساؤنڈ کا جدید انتظام کیا گیا ہے۔ مینار پاکستان کے گرد جنگلے پر تمام اتحادی جماعتوں کے پارٹی پرچم لگائے گئے ہیں۔ سردار آصف احمد علی، مصطفی کھر، جے سالک، ق لیگ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے راہنماؤں نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کے ہزار ہا کارکن پنڈال میں اپنے ہاتھوں پر انقلابی نعرے بنا رہی تھیں۔ لاہور شہر بھر میں سڑکوں کنارے عوامی تحریک، ق لیگ، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل کے ہزار ہا فلیکس، بینرز اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مینار پاکستان کے اردگرد تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے خوش آمدید کے ہزار رہا بینرز لگائے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top