فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود کے چچا رضائے الہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود کے چچا جان چوہدری محمد اشرف رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مر حوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں بسر کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مسجد میں ادا کی گئی۔ نمازہ جناہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، حاجی امین القادری، غلام محمد قادری، ملک شبیر حسین ایڈووکیٹ، چوہدری بدر رمیض، فیاض القادری، محمد عارف صدیقی، رانا ناصر نوید، میاں امجد قادری، خالد رفیق ایڈووکیٹ، شیخ سہیل سکندر و دیگر قائدین نے میاں کاشف محمود سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے صبح 8 بجے قل خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top