امریکہ: محمد افضل کی وفات پر اظہار تعزیت اور قرآن خوانی

منہاج القرآن انٹر نیشنل نیوجرسی امریکہ کے صدر محمد امجد کے بڑے بھائی محمد افضل چشتی مورخہ 10 اکتوبر 2014 کو نیویارک میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران نے محمد امجد کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

محمد افضل چشتی کی نماز جنازہ دارالاصلاح نیویارک میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم ان چند افراد میں سے ہیں جنہوں نے امریکہ میں مختلف مساجد تعمیر کی اور ان میں درود وسلام لکھوایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی اور نیویارک کے زیر اہتمام 12 اکتوبرکو ان کی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قاری خالد سعید، محمد اصغرچشتی، صوفی محمد اصغر اور منظور الٰہی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے ایصال ثواب کے موضوع پر مدلل خطاب کیااور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

رپورٹ: محمد شریف کمالوی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top