آسٹریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں ڈنر

مسجد البلال ویانا کی انتظامیہ کے خادم اعلیٰ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی جانب سے منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی نعیم رضا قادری کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر اُن کے اعزاز میں11 اکتوبر ہفتہ بعد از نماز مغرب مسجد البلال میں ذکرکی محفل کے بعد ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل ذکر کا آغاز سید عبدالرحمٰن شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شاہد رحمان، حاجی نعیم رضا قادری شامل ہیں۔ مسجد البلال کے امام حافظ محمد مبشر، باوا سید غضنفر علی شا ہ، اکرم باجوہ، غلام مصطفی نعیمی اور دیگر حاضرین نے حاجی صاحبان کو مسجد میں خوش آمدید کہا اور حج کی مبارک باد دی۔ الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی نعیم رضا قادری نے حج کے دوران سفر پر روشنی ڈالی۔ نماز عشاء سے قبل غلام مصطفی نعیمی نے حاضرین کے ساتھ مل کر ہدیہ درود و سلام پیش کیا۔

حاجی نعیم رضا کی اجتمائی دعائیہ کلمات اور نمازِ عشاء ادا ئیگی کے بعد حاجی صاحبان کے اعزاز میں ڈنر پیش کیا گیا، اور حاجی صاحبان کی جانب سے حاضرین کو آبِ زم زم اور کھجوروں کا تبرک پیش کیا گیا۔ ڈنر کے اختتام پر الحاج خواجہ محمد نسیم اورحاجی نعیم رضا قادری نے مسجد البلال کے خادم اعلیٰ باوا سید غضنفر علی شا ہ اور دیگر انتظامیہ کا ڈنر کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top