پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، کارکنان تیاریاں شروع کر دیں۔ رحیق عباسی

دو ارب تو کیا دو سو کھرب کو بھی جوتے کی نوک پر مارتے ہیں، زخمیوں اور شہداء کی کفالت خود کریں گے
چنیوٹ، بھوانہ اور جھنگ کے دورہ کے دوران PAT ‏ کے قائدین و کارکنان سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ملک گیر تنظیمی دوروں کے پہلے مرحلے میں چنیوٹ، جھنگ، بھوانہ، شور کوٹ اور احمد پور سیال گئے جہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن، 10 اگست اور انقلاب دھرنے میں شہید و گرفتار ہونے والے کارکنان کے گھروں میں گئے۔ لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کرنے والے کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شہداء کے عظیم عزم اور ورثا کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہداء اور زخمی کارکنان کی کفالت کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں جو زخمی اور شہید کارکنان کے بچوں اور انکے خاندان کی کفالت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ منفی پراپیگنڈہ کرنے والے سن لیں دو ارب تو کیا دو سو کھرب کو بھی جوتے کی نوک پر مارتے ہیں ہم اپنے زخمیوں اور شہداء کی کفالت خود کریں گے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ شہداء کے خون کا سودا نہیں کرینگے بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ انقلاب مارچ کے قتل عام میں ملوث عناصر سے انتقام لیں گے۔ ان دہشت گردوں سے ایک ایک گولی چلانے کا حساب لیا جائے گا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کارکنان سے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، کارکنان ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے اس موقع پر PAT ‏کی تنظیم سازی کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں یو سی اور یونٹ سطح تک تنظیم سازی مکمل کر کے رپورٹ دی جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top