چین پاکستان کا دوست ہے، حکمران اسے سیاسی فائدے کیلئے استعمال نہ کریں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

چین اور پاکستان کی دوستی حکومتی نہیں عوامی سطح پر قائم ہے، دونوں اقوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں
میاں شہباز شریف اپنے پہلے دور میں چینی سرمایہ کاروں کو ناراض کر چکے ہیں
45 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہے یا قرضے، وقت ثابت کر دے گا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورے سے متعلق بیان پر کہا کہ چین پاکستان کا دوست ہے حکمران اس لازوال دوستی کو اپنی سیاست اور ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ حکمران جن 45 ارب ڈالر کی بات کر رہے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا کہ آیا یہ قرضے ہیں یا سرمایہ کاری؟ اور یہ کہ کرپٹ حکمران، کرپٹ سسٹم کے تحت ان معاہدوں پر کس طرح عملدرآمد یقینی بنائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی حکومتی نہیں عوامی سطح پر قائم ہے، دونوں اقوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ شریف برادران چینی سرمایہ کاری کی راہ میں دھرنوں کو رکاوٹ ظاہر کرکے اس لازوال دوستی کو متاثر کرنے کی سازش میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میاں شہباز شریف نے 2008 میں برسراقتدار آنے کے بعد چلتے ہوئے منصوبے روک کر سرمایہ کاری کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا تھا اور پھر کروڑوں روپے جرمانہ ادا کر کے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں ادھورے منصوبے مکمل کرنے پر آمادہ کیا تھا۔ ہمیں ڈر ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمران سرمایہ کاری کی اس پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ انہوں نے قومی اداروں کو اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top