حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

قائد پاکستان عوامی تحریک وطن واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، مرکزی صدر
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت کی طرف سے بنائی گئی مبینہ JIT کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک نے پہلے روز سے ہی واضح کر ر کھا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے JIT کا کوئی سربراہ قبول نہیں کرینگے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اجتماعی قتل کے واقعات میں ملوث حکومت انصاف کی راہ میں روکاٹ بنی ہوئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپسی پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک ہوئی اور نہ ہی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد JIT کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے JIT کے قیام کے حوالے سے حکومت کے مبینہ اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس طرح کی JIT کا کبھی بھی مطالبہ نہیں کیا۔ حکومتی وزراء نے PAT کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہمیشہ JIT بنانے پر اتفاق کیا لیکن ابھی تک آزاد JIT کی عدم تشکیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران جان بوجھ کر معاملے کو الجھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ PAT کو اعتماد میں لیے بغیر ایسی کسی بھی JIT کے قیام کے اعلان کو مسترد کرتے ہیں۔ حکمران دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top