یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس ایم کے سابق صدر شکیل وڑائچ کے اعزاز میں فیئرویل پارٹی

ایم ایس ایم کو یونیورسٹی میں پروان چڑھانے میں شکیل ورائچ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ احسن ایاز

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام سابق صدر UOG کے اعزاز میں فیئرویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ پارٹی میں ایم ایس ایم کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی اور شکیل وڑائچ کی خدمات کو سراہا۔ ضلعی صدر احسن ایاز نے کہا کہ ایم ایس ایم کے شجر کی گجرات یونیورسٹی میں آبیاری کرنے میں شکیل وڑائچ کا مثالی کردار ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شکیل وڑائچ نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ایس ایم کا ورکر ہوں اور رہوں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top