سانحہ کوٹ رادھا کشن سے عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے: خرم نواز گنڈاپور

سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سانحہ کوٹ رادھا کشن سے عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کلارک آباد میں کیا۔ انہوں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سانحہ کے متاثرین کے لواحقین نے بتایا کہ شہباز شریف نے پچاس لاکھ روپے اور دس ایکڑ زمین کا جو اعلان کیا تھا وہ ابھی تک اعلان ہی ہے انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری ریاست علی چدھڑ زونل ناظم لاہور بی، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر بین المذاہب(پاکستان عوامی تحریک)، محمد علی شاہ ڈسٹرک کوآرڈینیٹر، محمد یوسف آرئیں صدر پاکستان عوامی تحریک قصور، شبیر آصف صدر یوتھ لیگ قصور، ساجد احمد ہاشمی صدر ‎PAT تحصیل کوٹ رادھا کشن، حامد سعید قادری ناظم تحریک تحصیل کوٹ رادھا کشن، طیب افضل صدر‎ PAT پتوکی، میاں حسن محمد سرپرست تحصیل کوٹ رادھا کشن، نیاز حمد چشتی، ڈاکٹر عدنان، چوہدری اعجاز الحسن، خالد محمود، ملک اقبال، ڈاکٹر اکرم، عبدالستار مغل، عبدالحفیظ کمبوہ، مصطفی قادری، فیاض الحسن، افتخار الحسن اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top