سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا طبی معائنہ، بلڈ پریشر کنٹرول‎ نہ ہونے پر ڈاکٹروں کی طرف سے تشویش کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا گزشتہ روز ان کے معالجین نے ان کا چیک اپ کیا، بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی، بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سربراہ عوامی تحریک دل پر شدید دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی اور مکمل آرام کرنے کا کہا، ڈاکٹرز نے انہیں پھر ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیا، انہوں نے ایک بار پھر گھر میں ہی علاج کو ترجیح دی اور کہا کہ جب مطلوبہ سہولیات گھر میں میسر نہ ہونگی تو پھر ہی ہسپتال جانے کا سوچا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال جانے سے دنیا بھر میں مقیم کارکنان میں تشویش پھیلے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کے خصوصی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی محمد حفیظ اور عارف حسین، وحدت المسلمین کے رہنما علامہ اسد نقوی اور ق لیگ کے رہنما میاں منیر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈاکٹرطاہر القادری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے دنیا بھر سے ٹیلیفون آنے کا سلسلہ جاری ہے، ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین فون اٹینڈ کرتے رہے اور شکریہ کے ساتھ جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کا کہتے رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top