پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی منگل کے روز ہوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی
سربراہ عوامی تحریک دبئی میں 15گھنٹے قیام کے بعد 4 دسمبر صبح 9:30
بجے EK-211 پر ہوسٹن کیلئے روانہ ہوئے
انجیوگرافی سے قبل کم از کم 3 دن بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں لگیں گے، سوموار کو مکمل
طبی معائنہ ہو گا، کنسلٹنٹ ڈاکٹر منصور
لاہور () پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی منگل کے روز ہوسٹن میں انجیو گرافی ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر منصور کے مطابق بلڈ پریشر نارمل کرنے کیلئے جمعہ ہفتہ اتوار تین دن درکار ہونگے۔ سوموار کو مکمل طبی معائنہ ہو گا اور منگل کو انجیو گرافی متوقع ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک دبئی میں 15گھنٹے قیام کے بعد 4 دسمبر صبح 9:30 بجے فلائٹ نمبر EK-211 پر ہوسٹن کیلئے روانہ ہوئے۔ سربراہ عوامی تحریک ایئرپورٹ سے سیدھا ہسپتال جائیں گے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں دبئی میں 15 گھنٹے کا سٹے کرایا گیا کیونکہ مسلسل سفر ان کی صحت کیلئے مناسب نہ تھا۔ دبئی ائرپورٹ پہنچنے کی خبر ملنے پر وہاں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد ائر پورٹ کے باہر جمع ہو گئی تا ہم طبیعت کی خرابی کے باعث سربراہ عوامی تحریک ان سے نہ مل سکے۔ دبئی ائر پورٹ پر مسافروں کی بڑی تعداد نے انکی آمد پر استقبال کیا اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
تبصرہ