مسلمان دوسروں کے جان و مال کا محافظ ہوتا ہے۔ فیض الرحمان درانی

ہر جگہ خون کی ہولی اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے دل پتھروں سے زیادہ سخت ہو چکے ہیں‎
جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب
نماز جمعہ کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی‎

تحریک منہاج القرآن کے امیر علامہ فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارے برے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لئے دہشت گردی، بے سکونی، بدامنی، قتل و غارت گری، رزق کی کمیابی، ٹارگٹ کلنگ، بجلی کی قلت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہمارے معاشرے کی پہچان بن چکی ہے۔ ہر جگہ خون کی ہولی اس بات کی نشانی ہے کہ ہمارے دل پتھروں سے زیادہ سخت ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

جمعہ کے خطبہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان تو دوسرے کی جان و مال کا محافظ ہوتا ہے مگر ہمارے اعمال دین مبین کی تعلیمات سے الٹ ہو چکے ہیں، اسی لئے اللہ کی رحمت ہم پر سایہ فگن نہیں رہی۔ اللہ کے مقرب بندوں کا صدقہ ہے جو ہمارا معاشرہ بڑے عذابوں سے بچا ہوا ہے۔ بطور قوم ہم نے اپنے اعمال کی اصلاح کی تدبیر نہ کی تو کہیں اللہ کے عذاب کے مستحق قرار نہ پائیں، لہذا قوم کو اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادیت کے غلبہ نے ہم سے ہمارے عظیم مذہب کی اقدار چھین لی ہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں سکون لوٹ آئے تو ہمیں روحانیت کی طرف لوٹنا ہو گا اور معاشرے میں مؤاخات کے عظیم رویوں کو فروغ دینے کیلئے محنت کرنا ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top