دہشتگرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک 21 دسمبر اتوار کو 60 شہروں میں ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالے گی
40 کمیٹیاں قائم، پاکستان بچانے، دہشتگرد بھگانے کا وقت آ گیا، کارکن ہر قربانی کیلئے تیار ہیں: ڈاکٹر رحیق عباسی
سربراہ عوامی تحریک آج 20 دسمبر 5 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک 21 دسمبر بروز اتوار پاکستان کے 60 شہروں میں دہشتگردی کے خلاف ملگ گیر احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہداء کے لواحقین اور عزیز و اقارب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، اس حوالے سے مرکزی و صوبائی رہنماؤں پر مشتمل 40 کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو ان ریلیوں کی قیادت کرینگی، ریلیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، ساجد بھٹی، احمد نواز انجم، جواد حامد،حافظ غلام فرید و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’دہشتگرد اسلام کو بدنام اور پاکستان کو ناکام ریاست میں بدلنا چاہتے ہیں، ان کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنے ملک اور نظریے کی حفاظت کیلئے یکجان اورافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا، قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان دہشتگردی اور ہر طرح کے ظلم اور استحصال کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کو تیز تر کر دیں، اب وقت آگیا ہے کہ امن اور انسانیت کے دشمنوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دی جائے‘‘۔ سربراہ عوامی تحریک آج 20 دسمبر 5 بجے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے اور دہشتگردی کے خاتمہ اور حکمت عملی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان اور تجاویز دینگے۔

مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شہر شہر احتجاجی ریلیوں کے شیڈول اور پروگرام کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ریلیاں لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، ملتان، میرپور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، مظفر آباد سمیت پاکستان کے 60 شہروں میں نکالی جائینگی، لاہور میں ریلی کی قیادت ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، اسلام آباد میں احمد نواز انجم، حنیف مصطفوی، فیصل آباد میں رانا محمد ادریس قادری، بشارت جسپال، ملتان میں علامہ ارشاد حسین سعیدی، ڈاکٹر زبیر، فیاض وڑائچ، گوجرانوالہ میں ساجد محمود بھٹی، سرگودھا میں سردار عمر دراز خان، آغا محمود الحسنین، کراچی میں قیصر اقبال، لطافت محمود قادری، ڈیرہ غازی خان میں قمر عباس، بہاولپور میں طاہر فریدی، پشاور میں خالد درانی، ڈی آئی خان میں بلال خان، حیدر آباد میں مخدوم ندیم ہاشمی، شہزاد قریشی، میرپور خاص میں ریاض نقشبندی، لاڑکانہ میں سیف اللہ بھنگر، کوئٹہ میں ڈاکٹر اشتیاق، میرپور میں ظفر اقبال ریلیوں کی قیادت کرینگے، دیگر اضلاع میں بھی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top