ٹوبہ ٹیک سنگھ: منہاج القرآن وویمن لیگ کی طرف سے سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی

منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے مورخہ 19 دسمبر 2014ء کو سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد سوشل میڈیا کی سینئر ممبر محترمہ عائشہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقع پر افسردہ ہے اور معصوم بچوں کو شہید کرنے پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں عبرت ناک شکست پر اب دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور پاکستان میں امن قائم ہوکر رہے گا۔ اس موقع پر وویمن لیگ گوجرہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top