گوجرانوالہ: قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 12 دسمبر 2014 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکا نے شماروں کی صورت میں درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر انوارالمصطفیٰ ہمدمی نے قائد انقلاب کی خدمت میں اپنے مخصوص انداز میں نظم پیش کی جبکہ علامہ محمد یٰسین قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شعر کی صورت میں ’’اے سفیر امن اے بہار چمن ۔۔۔ تو سلامت رہے تا قیامت رہے‘‘ پیش کیا۔ امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے استقبالیہ پیش کیا۔ دعائیہ تقریب میں محمد رفیق نجم نے خصوصی خطاب کیا۔۔۔۔۔۔۔۔دعا سید علی عابد مشہدی صدر منہاج القرآن علماء کونسل نے کروائی اور بعد میں قائد کی صحت اور درازی عمر کے لئے 12 بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

رپورٹ: حکیم رفعت اشفاق چوھان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top