پٹرول، ڈیزل سستا کرنے کی خوشخبریاں دینے والے حکمران بتائیں بجلی گیس کہاں غائب ہو گئے؟

حکمران خدا کا خوف کریں مخلوق خدا کو تنگ کرنا چھوڑ دیں۔ خرم نواز گنڈا پور

لاہور (23 دسمبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے زخموں سے چور چور عوام بد ترین گیس بحران سے بھی دو چار ہیں، اس وقت لاکھوں گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور عوام شدید سردی میں بھوکے پیاسے ٹھٹھر رہے ہیں، گذشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، ڈیزل سستا کرنے کی خوشخبریاں دینے والے حکمران بتائیں بجلی گیس کہاں غائب ہو گئے؟ انہوں نے کہا کہ عوام سراپا احتجاج ہیں، سرکاری عملہ گیس کی بندش کے باعث بھوکا پیاسا دفاتر میں جانے پر مجبور ہے، حکمران خدا کا خوف کریں مخلوق خدا کو تنگ کرنا چھوڑ دیں اور گھریلو صادرفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top