فیصل آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 40 جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 40 جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا، جس میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان و دیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کیلئے سونے کا کوکا، دلہا کیلئے گھڑی شامل تھی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت، جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سُنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں، منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اور محبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور آج ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں، بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں، انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔

تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نوازگنڈاپور، سید امجد علی شاہ، انجینئر محمد رفیق نجم، بشارت عزیز جسپال، سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، محمد عارف صدیقی، قاری امجدظفر، غلام محمد قادری، رانا طاہر سلیم خاں، میاں عبدالقادر، حاجی محمد عارف بیگ، شیخ اعجاز احمد، اللہ رکھا نعیم القادری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی امین القادری، حاجی محمدرشید قادری، قاری افضل قادری، حاجی محمد اشرف، خلیل احمدخان، رضوان اشرف، حاجی افضل قادری، رانا رب نواز انجم کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب میں ہر جوڑے کا الگ الگ نکاح پڑھایا گیا، اس کیلئے قاری محمد امجد ظفر، قاری محمد اعظم موجود تھے۔ اجتماعی نکاح کا خطبہ اور دعا کرائی گئی۔ تقریب میں 1500 مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا ہے، اس پر وقار تقریب کا اختتام قرآن پاک کے سائے میں 40 دلہنوں کی رخصتی پر ہوا۔ خوشی کی اس تقریب میں لوگوں کی آنکھیں پرنم ہوگئیں۔ یتیم اور بے سہارا دلہنوں اور ان کے لواحقین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top